10:06 , 24 اپریل 2026
Watch Live

دنیا بھر میں ریلیز ہوئی فلم عبیر گلال کامیاب

پاکستان کے مشہور اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی نئی فلم عبیر گلال ریلیز ہوگئی ہے۔ فلم پاکستان، یو اے ای اور کئی دوسرے ملکوں میں ایک ساتھ پیش کی گئی۔ فلم کے ریلیز کے بعد شائقین کی طرف سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔

فلم عبیر گلال ایک رومانوی کامیڈی ہے جسے آرتی ایس بگڈی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس کہانی میں مزاح، محبت اور دلچسپ لمحات شامل ہیں، جس نے پہلے ہی دن شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔

کہانی ایک امیر اور ضدی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے والد کی مرضی کے خلاف اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنا چاہتی ہے۔ اس کردار میں وانی کپور نے ایک نٹ کھٹ اور آزاد خیال لڑکی کا رول ادا کیا ہے جو لندن میں جا کر بالی ووڈ ڈانس ٹیچر بننے کی کوشش کرتی ہے۔

فلم میں فواد خان نے ایک ریسٹورنٹ کے مالک کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کی اور وانی کپور کی پہلی ملاقات طنز و مزاح اور تلخی سے بھرپور ہوتی ہے، مگر آہستہ آہستہ ان دونوں کے درمیان ایک خوبصورت رشتہ بنتا ہے۔ دونوں کی کیمسٹری فلم کا سب سے بڑا ہائی لائٹ بن گئی ہے۔

یہ فلم بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا کے کئی دوسرے ممالک میں بھی دکھائی جارہی ہے۔ فلم بینوں کے مطابق عبیر گلال ایک ہلکی پھلکی اور تفریح سے بھرپور فلم ہے جو ہر عمر کے ناظرین کو پسند آئے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION